سالانہ فاطمی مقابلے کے انعقاد کا اعلان

حضرت امام صادق علیہ السلام کا فرمان مبارک ہے: جس نے میری دادی فاطمہ (عليها السلام) کے حق کو پہچانا گویا ایسے ہی ہے جیسے اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا۔
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اسی فرمان مبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین نے سيّدة نِسَاء العالمين حضرت فَاطِمة الزَهراءِ(عليها السلام) کے یوم شہادت احیاء کےلیے سالانہ فاطمی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا۔
اس مقابلے میں شرکت کی خواہشمند خواتین درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://alkafeel.net/ar-news/images/attach/2_5325937881456317243.pdf.pagespeed.ce.Elf3FaVjhm.pdf
یہ مقابلہ تین مراحل پر مشتمل ہے:
پہلا مرحلہ: زمین فدک کے بارے میں معلومات۔
دوسرا مرحلہ: حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ فدک کا موضوع کلام۔
تیسرا مرحلہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ جوحضرت فَاطِمة الزَهراءِ(عليها السلام) کے مقام کو ظاہر کرتی ہیں۔
مقابلہ کی شرائط:
1. خطبہ کا متن حفظ کریں۔
2. بغیر حرکات کے خطبہ کا متن لکھنا۔
3. مقابلے میں شامل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور الأَئِمّة المَعصُومِين (عليهم السلام) کی بیس احادیث حفظ کریں
مقابلے کا انعقاد 11 جمادى الثانی 1443ھ کو صبح نو بجے كربَلاء المُقدَّسَة/ حيّ المُلحَق/ مَركز الصِّدّيقَة الطّاهِرة میں کیا جائے گا۔
اس مقابلے کے نتائج کا اعلان 20 جمادى الثانی 1443ھ، یوم ولادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو کیا جائے گا۔
مقابلے کے انعامات:
پہلا انعام: 250 ہزار عراقی دینار۔
دوسرا انعام : 200,000 عراقی دینار۔
تیسرا انعام : 150,000 عراقی دینار۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: