الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس عزاء یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کے معاونین، فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام، انتظامی عملے اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزاء کا آغاز شيخ مهدي البياتي نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے بعد سيد جعفر المروّج نے مجلس سے خطاب کیا۔
انھوں نے حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کی سیرت طیبہ اور فضائل و مرتبہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی حیات مبارکہ ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہے اور آج تمام مسلمان خواتین کو جناب زہراء کی پیروی کرتے ہوئے معاشرے میں حقیقی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) نے اسلام کی بقاء اور نبوت و امامت کے تحفظ کے لئے جو عظیم کردار ادا کیا اور جو لازوال قربانیاں پیش کیں ان کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی علمائے کرام ، خطباء اور مفکرین کی میزبانی کر کے اہل بیت (ص) سے وابستہ ایام کو اس مقصد کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق مناتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: