روضہ مبارک حضرت عباس )ع) نے اقوام متحدہ کے نقشے - پائیدار ترقی کے اہداف - میں اپنی موجودگی کو مزید موثر اور مضبوط کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نقشے - پائیدار ترقی کے اہداف - میں سے زیادہ تر اور ان میں سے اہم ترین اہداف کو حاصل کرکے اپنی موجودگی کو مزید موثر اور مضبوط کیا اور اس میدان میں کام کرنے والے عراقی اداروں کا رہنما بن گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ کیٹلاگنگ سنٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر سیشن (ورلڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ویک) میں ایسے اداروں کا ایک مجموعہ متعارف کراتی ہے جنہوں نے پائیدار ترقی کے لیے پیش رفت کی ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے اہداف کے حصول میں ٹھوس اور واضح پیشرفت حاصل کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے اسے تنظیم کے نقشے میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ان اہداف کو اپنا وژن اور 2030 کے اپنے منصوبوں کا ایک لازمی حصہ قرار دیا ہے۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو ترقیاتی حکمت عملیوں میں شامل کیا جاتا ہے اور محکموں کی سرگرمیوں کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر اہداف کو متعارف کرانے، انھیں حاصل کرنے، پیش رفت کا جائزہ لینے اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں وقتاً فوقتاً رپورٹ فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عراق میں بہت سے ادارے ہیں جن میں سے ہر ایک اسمبلی کے اہداف میں سے کسی ایک ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ تمام 17 اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ا کے پاس منصوبے موجود ہیں اور ان پر عمل درآمد ممکن ہے۔ خاص طور پر تعلیم، زراعت، صنعت، غربت کے خلاف جنگ، ناخواندگی کے خلاف جنگ اور بچوں کی حفاظت کے شعبوں میں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: