الکفیل ہسپتال میں کوالٹیٹیو آپریشن کے ذریعے 25 سالہ نوجوان کا کامیاب علاج جس کے گلے میں گولی لگی تھی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک نوجوان کا کامیاب آپریشن کیا جس کے گلے میں گولی لگی تھی، جس کی وجہ سے اس کے ووکل کورڈز کو نقصان پہنچا تھا۔
کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ناظم عمران نے کہا کہ " ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک 25 سالہ نوجوان کے ووکل کورڈز فبروسس کو کھولنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ ایک کوالٹیٹیو آپریشن تھا کیونکہ یہ ایک پیچیدہ کیس تھا۔ لیکن ہسپتال میں دستیاب جدید طبی ٹیکنالوجیز اور آلات، اینستھیزیا ٹیم اور معاون طبی عملے کی مہارت اور تجربے نے اس پیچیدہ آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔"
انھوں نے کہا " نوجوان کے گلے میں بندوق کی گولی کی وجہ سے larynx میں زخمی ہوا اور ووکل کورڈز سے چپک گیا، جس کے نتیجے میں بولنے اور سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ اور خرابی پیدا ہوئی۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت بہت بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: