(ہر گھر میں ایک بچانے والا) پروگرام کے تحت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تربیتی کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لئے (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے عنوان سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے امام صادق کمپلیکس کے ہال میں تربیتی کورسز کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

اس کورس کے ٹرینر احمد یحییٰ الموسوی نے کہا،"اس کورس کا مقصد فرسٹ ایڈ ٹرینیز کو زائرین کرام اور معاشرے کی خدمت کے لئے تیار کرنا ہے اور انھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ ایسی کسی بھی صورتحال میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔"

انہوں نے مزید کہا: "الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے امام صادق کمپلیکس کے ہال میں دو تربیتی کورسز کا انعقاد کیا گیا، ان میں سے ایک صبح اور دوسرا شام کو،منعقد کیا جا رہا ہے اور ہر کورس کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے۔"
"اس کورس کے میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، اور متعدی بیماریوں کی روک تھام ہیں۔"

واضح رہے کہ اس پروگرام ایک سیشن میں (۱۱) ٹرینیزکو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز، تاکہ ٹرینیزکو عملی طور پر تربیت دی جاسکے اور ان انھیں سکھائے جانے والے طریقوں اور فرسٹ ایڈ سکلزکی جانچ کی جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: