قرآن یونٹ کی جانب سے (4-8) سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کے لیے مقابلہ (أحبابِ اللهٌِ) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں قائم شعبہ دینی ہدایات برائے خواتین کے قرآن یونٹ نے (4-8) سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں کے لیے (أحبابِ اللهٌِ) کے عنوان سے سورۃ الحمد کی تلاوت کا مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے میں شرکت سورہ فاتحہ کی تلاوت پر مشتمل ویڈیو ٹیلی گرام ایپ @Alwahda_alqurania پر بھیج کرکی جا سکتی ہے۔ ویڈیومیں بچے کا نام ،عمر اور گورنریٹ کا ذکر ضروری ہے۔

قرآن یونٹ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم معیار پر پورا اترنے والی ویڈیوز اور ان میں سے بہتریں ویڈیوز کا انتخاب کرے گی۔


مقابلے میں شرکت کے لئے ویڈیوز1 جنوری سے لیکر 3 جنوری 2022 تک بھیجی جا سکتی ہیں اور مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں کے لیے قیمتی انعامات ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: