جرمن سفیر کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ

عراق میں جرمنی کے سفیر مسٹر مارٹن جیگر نے بروز بدھ (17 جمادی الاول 1443 ہجری) بمطابق (22 دسمبر 2021) کو کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور سیکریٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر سے بھی ملاقات کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے جرمن سفیر کا استقبال کیا اور انہیں بغداد میں بطور سفیرعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد ایسے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں جرمن کمپنیوں کا کردار تھا، جیسے کہ پرنٹنگ، صنعتی اور طبی منصوبے اور عجائب گھر۔
ملاقات کے اختتام پر جرمن سفیر نے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بے حد سراہا۔
انہوں نے اس دورے کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا، کیونکہ کربلا کا یہ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "میں اس شہر اور اس کے مقدس مقامات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آیا تھا اور یہ دورہ کامیاب رہا اور میں نے یہاں آ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں روضہ مبارک اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون اور مضبوط روابط کے فروغ کے لیے خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: