وفد اسلامی یونیورسٹی بابل :روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ہیلتھ ایجوکیشن ماڈل ہم سب کے لئے مثال ہے

اسلامی یونیورسٹی بابل کے شعبہ میڈیکل ٹیکنالوجیز کے ایک علمی وفد نے کلچرل فورم فارعراقی یونیورسٹیز پروفیسرز کے پروگرام کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ان دوروں کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے تاکہ علمی ادروں سے مستحکم روابط اور تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں اور سطحوں پر تجربات کے تبادلے پر کام کیا جاسکے۔

وفد نے سب سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسم زیارت اور نماز کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں العمید یونیورسٹی - الکفیل ہسپتال اور الکفیل میوزیم شامل ہیں۔
اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر پروفیسر عباس عبید الخفاجی نے وفد کی جانب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ موقع فراہم کرنے اور اس دورے کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شکر گزار ہیں۔ آج ہم نے کربلا کے مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور العمید یونیورسٹی کا ہیلتھ ایجوکیشن ماڈل دیکھا جہاں طالب علموں کے سیکھنے کے لیے انفرا سٹرکچر، جدید لیبارٹریز، کلاس رومز اور ہالز کے حوالے سے کا ایک مثالی ماحول تھا اور وہیں قابل اور تجربہ کار اساتذہ اس تعلیمی عمل کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ہمیں ایسے قومی منصوبوں پر فخر محسوس ہوتا ہے جن کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس دورے کے نتیجے میں تعاون، مشترکہ کام اور تجربات کے تبادلے کے نئے افق کھلیں گے اور اس طرح کے دوروں کو دہرایا جائے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: