الکفیل ہسپتال میں 12 سالہ بچے کے دماغ میں کامیاب والو امپلانٹیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اعلان کیا کہ اس نے ایک 12 سالہ بچے کے دماغ میں والو امپلانٹ کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا، "بچہ سیریبرل پیریٹونیل والو بند ہونے کے ساتھ ساتھ دل کے دیگر مسائل سے دوچار تھا اور پیدائشی طور پربچے کے دل میں سوراخ بھی تھا، جن کی وجہ سے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل معاملہ تھا اور اس کے لیے فوری آپریشن کرنا ضروری تھا۔"
انھوں نے مزید کہا، "ہم نے بچے کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی، جس میں بچوں کے امراضِ قلب کے ماہرین اور اینستھیزیولوجسٹ شامل تھے، اور ایک نیا والو امپلانٹ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔"
ڈاکٹر حسام الانباری نے بتایا "آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور آپریشن کے بعد بچے کی طبی حالت بہترین اور مستحکم ہے۔ اس آپریشن کی کامیابی کے بنیادی عوامل ہسپتال میں دستیاب جدید تکنیکس اور میڈیکل ٹیم کی مہارت و تجربہ ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: