تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم کی جانب سے اپنے طلباء کے لیے چوتھے سالانہ فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم نے اپنے طلباء کے لیے چوتھا سالانہ فورم منعقد کیا۔ یہ فورم نجف اشرف میں المرتضیٰ کلچرل کمپلیکس کے شیخ الانصاری رحمۃ اللہ علیہ ہال میں منعقد ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے علاوہ ایک حوزہ علمیہ کے اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فورم کی تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔
اس کے بعد روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی تقریر کا ایک اقتباس پیش کیا گیا جو انہوں نے (10 جمادی الاول 1443ھ) کو صدّيقة الطاهرة حضرت فاطمہ (عليها السلام) کے یوم شہادت کے موقع پرکی تھی۔
اس کے بعد تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ حسین الترابی کی تقریر شروع ہوئی جس کا آغاز طالب علموں کے استقبال سے ہوا اور اس کے بعد انھوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت کا ایک حصہ بیان کیا اور جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے لقب اور اس زیارت میں لفظ (الممتحنة) کی قرآن ، آزمائش کی اقسام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے صبرو استقامت کی روشنی میں تشریح بیان کی۔
انھوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر علم حاصل کرنے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم جو علم سیکھتا ہے اس کے مطابق عمل بھی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: