الکفیل ہسپتال میں دو الگ الگ حادثات کے نتیجے میں چہرے اور جبڑوں کے ایک سے زیادہ فریکچرز کو فکس کرنے کے لیے دو کامیاب ہنگامی آپریشن

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دو الگ الگ حادثات کے نتیجے میں چہرے اور جبڑوں کے ایک سے زیادہ فریکچرز کو فکس کرنے کے لیے دو کامیاب ہنگامی آپریشن کیے ہیں۔
ہسپتال میں میکسیلوفشیل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: "ایک بیس سالہ نوجوان جو ایک دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور آنکھوں پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے ساکٹ کا فرش ٹوٹ گیا تھا، کو لایا گیا تھا۔
انھوں نے وضاحت کرے ہوئے کہا، " ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نوجوان کی ایک آنکھ کا ساکٹ فریکچرڈ ہے اور اس کا کچھ حصہ کھو چکا ہے۔"
الطائی نے مزید کہا، "ہم نے آنکھ کے ساکٹ کو انسٹال کرنے اور بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے آپریشن کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور آنکھ کے ساکٹ کے فریکچر کو درست کرنے کے لئے ہم نے خود بخود گھل جانے والی پلیٹوں کا استعمال کیا ہے تاکہ مستقبل میں نوجوان کو دوسری سرجری سے بچایا جا سکے۔ "
انھوں نے بیان کیا: "یہ ایک جدید سرجری ہے اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں خصوصی طبی اور نرسنگ سٹاف کی موجودگی اور جدید تکنیکس اور ہائی ٹیک میڈیکل ڈیوائسز کے ذریعے کیا جا سکا۔"
دوسرے آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کہا " ہم نے ایک چالیس سالہ خاتون کا ہنگامی آپریشن کیا جس کی پیشانی، آنکھ کی ساکٹ اور جبڑے کی ہڈیوں میں فریکچر تھا۔ یہ آپریشن کامیاب رہا۔ چہرے کی ہڈیوں اور آنکھ کی ساکٹ کے فریکچر ٹھیک ہو گئے اور آپٹک نرو پر دباؤ بھی کم ہو گیا۔ لیکن آنکھ کے ساکٹ کو بحال کرنے کے لیے ایک اور سرجری کی جائے گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: