کربلا یونیورسٹی کے کالج آف اپلائیڈ سائنسز کے پروفیسرز اور طلباء پر مشتمل وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ

کربلا یونیورسٹی کے کالج آف اپلائیڈ سائنسز کے پروفیسرز اور (60) سے زائد طلباء پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔
اساتذہ اور طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے۔
مذکورہ ڈویژن میں یونیورسٹی کی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ، جناب منتظر الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔ استقبالیہ تقریب کے اختتام پر طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں برکات ابا الفضل العباس علیہ السلام کے لائیو سٹاک فارمز، بٹیر فارم، خیر الجود کمپنی، سدر فارم اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس کی نرسریز شامل ہیں۔ "
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "اس دورے کے دوران، طلباء کے وفد ک ہر پروجیکٹ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی،پروڈکشن لائنز اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی اور طلباء اور ان کے پروفیسرز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور استفسارات کے جوابات بھی دئیے گئے۔"
دورے کے اختتام پر وفد نے یہ موقع فراہم کرنے اور قیمیتی وقت دینے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے روضہ مبارک کی کامیابیوں اور منصوبوں کی مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کے ماہرین اور عملے نے اپنی قابلیت اور مہارت کو ثابت کیا ہے اور ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جو بہترین نتائج کے حامل ہیں۔ وفد نےامید کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ دورے جاری رکھے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: