قرطبہ پیس انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل آفس کے ڈائریکٹر کا سنٹر فار افریقین اسٹڈیز کا دورہ

قرطبہ پیس انسٹی ٹیوٹ - جنیوا (CPI-Geneva) کے مشرق وسطیٰ برانچ کے علاقائی دفتر کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کے ذیلی ادارے سنٹر فار افریقین اسٹڈیز کا دورہ کیا۔ یہ دورہ سنٹر فار افریقین اسٹڈیز کی اہم سرگرمیوں، اہداف اوراغراض و مقاصد کے بارے میں جاننے کے لیے کیا گیا۔
وفد کی سربراہی ریجنل آفس کے ڈائریکٹر مسٹر شارلٹ میونیئر کر رہے تھے، ان کے ہمراہ سوئس خارجہ امور کے مشیر کے علاوہ عراق میں قرطبہ انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس عروہ اورعراقی وزارت انصاف میں انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ترکی بھی تھے۔ ۔
سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد الشمری نےوفد کا استقبال کیا اور وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اہم سماجی و تعلیمی منصوبوں کے بارے میں ایک مختصر بریفنگ دی جس کے بعد وفد کو سنٹر فار افریقین اسٹڈیز سے منسلک یونٹس اور سیکشنز، اس کے اہداف اور اس کے قیام کے مقاصد اور عراق اور افریقی ممالک میں براعظم افریقہ سے متعلق تعلیمی اور فکری سطح پر حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے اختتام پر وفد نے اس سینٹر کی کارکردگی اور کامیابیوں کو مثالی قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ مرکز ان سرگرمیوں کو جاری رکھے اور ان کا دائرہ کار وسیع کرے۔ وفد نے ایسے مراکز کے قیام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ قرطبہ پیس انسٹی ٹیوٹ - جنیوا ایک سوئس، غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو امن کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کا قیام 2002 میں جنیوا میں امن کے مسائل پر تحقیق اور مکالمے کو آگے بڑھانے اور ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد مسلم اکثریتی ممالک میں تنازعات کے منطقی حل کے لئے نظریاتی اور عملی وسائل کو تقویت دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: