نادر شمعدانوں کو بحالی کے بعد الکفیل عجائب گھر میں شامل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم الکفیل عجائب گھر کی لیبارٹری کے عملے نے عثمانی دور کے دو نادر شمعدانوں کی بحالی کا کام مکمل کر کے انھیں عجائب گھر میں شامل کر لیا ہے کہ جنھیں 1300 صدی ہجری میں بنایا گیا تھا۔

لیباٹری کے انچارج حسین معمار نے بتایا ہے کہ یہ دونوں شمعدان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو تحفے کے طور پر موصول ہوئے، جن کے باقاعدہ انداراج کے بعد ان کا تصویری اور تحریری ریکارڈ مرتب کیا گیا اور اس کے بعد اس کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا اور ان کی بحالی کے کام کے دوران بھی تمام مراحل کو ریکارڈ کیا گيا۔

مختلف کیمیکلز کے ذریعے اس صفائی کرنے کے علاوہ بحالی اور انھیں اپنی اصلی شکل میں لانے کے لیے دستی اور مشینی دونوں طرح کے طریقہ کار کو استعمال کیا گیا اور اسی طرح انھیں میوزیم میں رکھنے سے پہلے ان کو مخصوص مواد سے پالش کیا گیا۔

اس وقت یہ دونوں شمعدان الکفیل عجائب گھر میں آنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: