الکفیل نیشنل قرآن پروجیکٹ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباسعلیہ السلام کے قرآن مرکز نے الکفیل نیشنل قرآن پروجیکٹ کے لیے رجسٹریشن کا آغازکر دیا ہے۔ یہ پروجیکٹ قرآن مجید کے متعدد تخصصات سے متعلق کورسزپر مشتمل ہے۔ الکفیل نیشنل قرآن پروجیکٹ کے لئےرجسٹریشن 12 جنوری 2022 تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSezsGQyBXOSmAh4rtp4Zr0CAgwQweD32FKi1269oiTGLZTjsA/viewform
پروجیکٹ کے اہم کورسز:
- تلاوت وتجويد کے احکام اور صوت و خوش الحانی ، ڈاکٹر رافع العامری پیش کریں گے۔
- الوقف والابتداء، ڈاکٹر محمد عبد مشکور پیش کریں گے۔
علوم قرآن ، شیخ ڈاکٹر نجاح الحسنوی پیش کریں گے۔
طریقہ تدریس، ڈاکٹر حیدر الشلاح پیش کریں گے۔
• پروجیکٹ میں شرکت کے لیے شرائط:
1- درخواست گزار کی عمر اٹھارہ سال سے کم اور پینتالیس سال سے زیادہ نہ ہو۔
2- درخواست گزار کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ سے کم نہ ہو۔
3- درخواست دہندہ کو تلاوت اورتجوید کے قواعد و ضوابط سے واقف ہونا چاہیے۔
4- شرکاء کے لئے پراجیکٹ کے دروس میں شرکت کرنا ضروری ہے جو ہر جمعرات کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں پر سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک اور تیس ہفتوں تک جاری رہیں گے۔
پروجیکٹ کی خصوصیات:
- انسٹی ٹیوٹ گریجویشن کرنے والے طلباء کو پروجیکٹ کی علمی کمیٹی کے ذریعہ تصدیق شدہ گریجویشن سرٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں گے۔
انسٹی ٹیوٹ پراجیکٹ کے ممتاز گریجویٹس کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروگراموں اور منصوبوں کو سپورٹ کرے گا اور انہیں اپنے بڑے منصوبوں میں حصہ لینے کے لئے ترجیح دے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: