موسم احزان الفاطمی کے احیاء کے لئے سادۃ الخدم کی سالانہ عزائی اور خدماتی تقاریب اور سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےسید خادمین ہر سال موسم احزان الفاطمی کے احیاء کے لئے عزائی اور خدماتی تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں۔ شعبہ سادۃ الخدم کی یہ عزائی سرگرمیاں احیائےمراسم ایام فاطمیہ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تیار کردہ عزائی پروگرام کا حصہ ہیں۔
ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے شعبہ سادۃ الخدم کی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے موقع پرجلوس عزاء برآمد کرنا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں تین دن کے لئے مجالس عزاء کا قیام : شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا تاکہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کر کے اس سانحہ کا اھل بیت نبوی علیہم السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین اور عزاداروں کو چائے پیش کرنا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے السادة الخدم احیائے مراسم ایام فاطمیہ کے ضمن میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو چائے پیش کرتے ہیں۔ السادة الخدم کی جانب سے عزادارن جناب زہرا سلام اللہ علیہا کو چائے پیش کرنا احیائے مراسم ایام فاطمیہ میں سے ہے اور ایام فاطمیہ کی شروع ہوتے ہیں روضہ مبارک کے سید خدام اپنے روایتی لباس میں ملبوس زائرین اور عزاداروں کی خدمت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ زیارت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد زائرین کرام کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک کے سید خدام کی جانب سے پیش کی گئی چائے بڑی عقیدت اور احترام سے پیتے ہیں۔ چائے پیش کرنے والے اور چائے پینے والے دونوں ہی اس کام کو اپنے لیے شرف اور سعادت قرار دیتے ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر اس رسم عزاداری میں کے السادة الخدم ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی عزاداروں اور زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: