روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے تابع کام کرنے والے اعلام و نشر و اشاعت کے شعبہ نے اربعین امام حسین(ع)1435ھ کے حوالے سے کربلا میں کام کرنے والے ہر طرح کے میڈیا کے نمائندوں کو خاص ہدایات جاری کی ہیں اور کسی بھی حوالے سے دونوں حرموں اور اس کے ارد گرد کے ایریا میں کام کرنے کے لیے حرموں کے اعلام و نشر و اشاعت کے شعبہ سے اجازت لینے اور خصوصی بیج اور کارڈ حاصل کرنے کا پابند کیا ہے۔
ہر طرح کے میڈیا کے نمائندوں کو مندرجہ ذیل ہدایات پر پابندی کرنے کے لیے کہا ہے:
(1)ہر میڈیا نمائندہ مذکورہ شعبہ سے حاصل شدہ بیج اور کارڈ کے بغیر کام کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور مذکورہ بیج اور کارڈ کو مقررہ مدت کے بعد واپس کیا جائے۔
(2)کسی بھی فوٹو گرافر کو حرم میں اپنی یا کسی دوسرے کی ذاتی تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہے ۔
(3)معین شدہ جگہ اور وقت کے علاوہ تصویر کھینچنا ممنوع ہے
(4)بیج اور کارڈ وصول کرتے ہوئے ہر رپورٹر اپنا وہ کارڈ مذکورہ شعبہ کے حوالے کرے گا کہ جو اس کے ٹی وی یا ریڈیو یا اخبار وغیرہ کی طرف سے اس کے لیے جاری کیا گیا ہے ۔
(5)اس بیج کو حرموں کے ایریا سے باہر لے جانا ممنوع ہے
(6)روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملہ کو حق حاصل ہے کہ کیمروں کی ہر حوالے سے چیکنگ کر سکتے ہیں کسی بھی وقت کسی بھی تصویر کو کیمرے سے مٹا سکتے ہیں
(7)روضہ مبارک کے ادارے کے علم کے بغیر کسی بھی قسم کی ملاقات وغیرہ ممنوع ہو گی ۔