روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور روضہ مبارک امام رضا (ع) کی جانب سے علمی سمپوزیم میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ وابستہ سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ خصوصی سائنسی سمپوزیم میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ یہ سائنسی سمپوزیم روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے دستاویزی مرکز کے تعاون سے منعقد آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ ا آن لائن سمپوزیم اس عنوان کے ساتھ منعقد ہوگا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مقدس امام رضا علیہ السلام کے دستاویزات، محققین کے لیے ایک نئی راہ... مثال کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دستاویزی مرکز اور روضہ مبارک امام رضاعلیہ السلام کا دستاویزی مرکز"۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لیے یہاں کلک کریں۔https://www.skyroom.online/ch/covolunteers/volunteers
اس کانفرنس میں دونوں مراکز کی طرف سے تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے اور"روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے ڈائریکٹر پروفیسر صلاح السراج اس مرکز کی کارکردگی اور اس میں مخطوطات کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتائیں گے جبکہ شعبہ دستاویزات کے انچارج پروفیسر محمد باقر الزبیدی بھی ایک تحقیقی مقالہ پیش کریں گے جس کا عنوان ہے: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خزانے میں تاریخی دستاویزات"۔
روضہ مبارک امام رضاعلیہ السلام کے ڈاکیومنٹس اینڈ پریس کے ڈائریکٹر جناب محمد ہادی زاہدی اور دستاویزات کے شعبہ کی سربراہ محترمہ آلهة محبوب بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: