روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیر الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے انبار گورنریٹ میں منعقد ہونے والے شاپنگ فیسٹیول میں شرکت کے ذریعے گورنریٹ میں سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکت کا آغاز کیا ہے۔ اس شاپنگ فیسٹیول میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے انبار گورنریٹ میں اس نوعیت کی یہ پہلی شرکت ہے۔ یہ شاپنگ فیسٹیول شہر کے مرکز میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔
کمپنی نے نمائش میں (100) سے زیادہ متنوع زرعی اور لائیو سٹاک سے متعلقہ مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ پیش کیں۔
کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر انجینئر فلاح الفتلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "خیر الجود کمپنی متعدد گورنریٹس میں قائم مارکیٹنگ آؤٹ لیٹس یا ایسی نمائشوں میں شرکت کے ذریعےعراقی شہریوں کے رابطے میں رہتی ہے اور کمپنی عوامی ضروریات اور طلب کے مطابق پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری اور بجٹ فرینڈلی مصنوعات تیار کرتی ہے ۔"
انہوں نے مزید کہا، "فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ہماری شرکت کا خیرمقدم کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے انبار انٹرنیشنل شاپنگ فیسٹیول میں دو سٹالز لگائے گئے تھے۔ ایک سٹال میں زرعی مصنوعات جن میں کھادیں اور زرعی کیڑے مار ادویات جو کہ ماحول کے لئے محفوظ ہیں اور کیمیائی و ضمنی اثرات سے پاک ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ہیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ لائیوسٹاک مصنوعات اور اینیمل فوڈرزمتعارف بھی کروائے گئے۔ جبکہ دوسرے سٹال میں کمپنی کی جانب سے گھریلو، صنعتی یا طبی شعبے کے لئے تیارکردہ جراثیم کش مصنوعات، صابن اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں۔
نمائش میں ایک طرف ہماری کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور انبار کے لوگوں نے مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا کیونکہ انھوں نے ان پروڈکٹس کی مقبولیت کے بارے میں بہت سنا تھا، لیکن انہیں یہ مصنوعات دیکھنے اور حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا تھا تو دوسری طرف عراقی حکومت اور مقامی کمپنیاں ان مصنوعات کو حاصل کرنے اور فرنچائزز کھولنے میں گہری دلچسپی لے رہی تھیں۔"