شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے حرم مطہر کے انتظامی شعبہ سے وابستہ عملے کے لیے ایک ترقیاتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے منعقد کردہ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورسز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے (مینجمینٹ سکلز) کے عنوان سے حرم مطہر کے انتظامی شعبہ سے وابستہ عملے کے لیے ایک کورس کا انعقاد کیا گیا۔

شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا:" (مینجمینٹ سکلز) کے عنوان سے شروع کیے جانے والا یہ کورس ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ پروگرام کا تسلسل ہے جو کام کے لئے ایک مثالی ماحول بنانے میں مددگار ہے، جس کے ذریعے ادارے اپنے اہداف کے حصول کے لیے ملازمین خصوصاً انتظامی عملے کی صلاحیتوں کو مضبوط اور منظم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ .

انہوں نے کہا: "ہم نے اس بار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انتظامی اور تعلقات عامہ کے شعبہ جات سے وابستہ ملازمین کے لیے تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔
اس کورس کے کوچ ڈاکٹر احمد الجباسی نے کہا: "اس کورس میںہم نے کچھ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں انتظامی خط و کتابت کی اقسام، سرکاری خط و کتابت لکھنے کا طریقہ کار، کتابوں کی فہرست سازی اور ٹیبلولیشن، آن لائن اور پیپر آرکائیونگ شامل ہیں۔
یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر نگرانی بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے شعبےسے وابستہ ماہرین نے تیار کیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: