روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور روضہ مبارک امام رضا (ع) کی جانب سے علمی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ وابستہ سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ اور روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے دستاویزی مرکز کے تعاون سے (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مقدس امام رضا علیہ السلام کے دستاویزات، محققین کے لیے ایک نئی راہ... مثال کے طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دستاویزی مرکز اور روضہ مبارک امام رضاعلیہ السلام کا دستاویزی مرکز) کے عنوان سے ایک ورچوئل سمپوزیم منعقد کیا گیا تاکہ مزارات مقدسہ کے تاریخی دستاویزات کے مراکز کو متعارف کرایا جا سکے اور یہاں موجود تاریخی دستاویزات اور مخطوطات سے متعلق محقیقین اور ماہرین کو بتایا جا سکے۔ سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، محقیقن اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سمپوزیم کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ وابستہ سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے ڈائریکٹر کی تقریر سے ہوا۔ انھوں نے شرکاء کو مرکز کی کارکردگی اور اس میں مخطوطات کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلا بتایا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے دستاویزی اور اشاعتی مرکز کے ڈائریکٹر جناب محمد ہادی زاہدی نے سمپوزیم سے خطاب کیا اور حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور اس شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران مخطوطہ ورثہ کے تحفظ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں اور کردار کو بے حد سراہا۔
اس کے بعد سنٹر فار مینو اسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے شعبہ ڈاکیومنٹس کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد الباقر الزبیدی نے ایک تحقیقی مقالا پیش کیا، جس کا عنوان تھا: (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خزانے میں تاریخی دستاویزات)۔
سمپوزیم کے اختتام پر ایک ڈسکشن سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے پروفیسر صلاح السراج اور پروفیسر محمد الباقر الزبیدی اور روضہ مبارک رضویہ کی جانب سے پروفیسر محمد ہادی زاہدی اور اور پروفیسر آلهة محبوب نے شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے گئے۔ شرکاء نے اس علمی و معلوماتی سموزیم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: