شعبہ خطابت برائےخواتین کی جانب سے حضرت قاسم بن موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم وفات پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت قاسم بن موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم وفات پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس بروز پیر 22 جمادی الاول کو الصدّيقة الطاهرة مرکز کے ہال میں منعقد کی گئی تھی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ مجلس عزاء بھی اسی پروگرام کا تسلسل ہے۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کے دو طالبات نےمنظوم نذرانہ عْیدت پیش کیا۔
جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ محترمہ زینب عبدالہادی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جناب قاسم بن موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے عباسیوں کے ہاتھوں اہل بیت (ع) اورعلویوں پر ڈھائے جانے ظلم وستم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بنی عباس کا ظلم و ستم اور جبر اس قدر بڑھ چکا تھا کہ جناب قاسم بن موسیٰ کاظم علیہ السلام اوران کے اہل و عیال کو وہاں سے ہجرت کرنی پڑی۔
مجلس عزا کے اختتام پر جناب قاسم بن موسیٰ کاظم علیہ السلام کی زیارت پڑھی گئی جس کے بعد دعائے فرج پڑھی گئی اورتمام دنیا بالخصوص عراق سے اس وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: