روضہ مبارک حضرت عباس سے منسلک قرآن مرکز بغداد برانچ نے بصائر قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے (عشرہ فجر) محافل کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا۔ اس محفل قرآن میں متعدد قرآنی اداروں نے شرکت کی۔
یہ بابرکت قرآنی اجتماع حسینیہ امام موسیٰ ابن جعفر علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس محفل کا آغاز قاری حسین محمد شلال کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد اس اعلی دینی قیادت کے علاقائی نمائندے جناب علی حسین الملیح نے محفل سے خطاب کیا۔
اس محفل قرآن میں معروف قاریان قرآن حافظ قرآن مہدی ستار جبار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری واحد وکیلی نے قرآن کریم کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔