انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے مزار مبارک سید اسماعیل میں (1250) مربع میٹرکا اضاقی رقبہ شامل کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے کربلا کے مشرق میں واقع سید اسماعیل کے مزار مبارک کے سروس ایریا کو توسیع دیتے ہوئے(1250) مربع میٹرکا اضاقی رقبہ مزار مبارک میں شامل کیا ہے تاکہ یہاں آنے والے زائرین کرام کے آرام اور انھیں بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے اضافی جگہیں مل سکیں اور مزار مبارک کے جمالیاتی پہلووں میں ضافہ کیا جا سکے۔

ان کاموں کے نگران جناب حسن عبد الحسین نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایت پراور سید اسماعیل علیہ السلام کے مزار کے سیکریٹریٹ کی درخواست پر یہ توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہاں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے مقابلے میں سروس ایریا کی کمی ہے۔ "
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے میں اضافی جگہ کا فیلڈ انسپیکشن کرنے کے بعد یہاں موجود تعمیرات کو گرانے اور ملبہ ہٹانے کے بعد اس جگہ کو صاف کرنے کے بعد زمین کو ہموار کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس اضافی جگہ میں ایک مربوط انفراسٹرکچر نیٹ ورک (بجلی - سیوریج - مواصلات - کیمرے - پینے کا پانی) کی تنصیب کے بعد کلیڈنگ اور سر سبز جگہیں تیار کی جائیں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: