الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی طور پر بڑی آنت کی خرابی (congenital colon paralysis) میں مبتلا نو سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک کے الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی طور پر بڑی آنت کی خرابی (congenital colon paralysis) میں مبتلا نو سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
پیڈیاٹرک سرجری اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹرسرمد الربیعی نے کہا، "اہماری میڈیکل ٹیم نے حال ہی میں ایک 9 سالہ بچی کا خصوصی آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل کی، جو پیدائشی طور پر بڑی آنت کے فالج (congenital colon paralysis) میں مبتلا تھی اور اس کی بڑی آنت اور جلد کے درمیان ایک فسٹولا کی موجودگی تھی۔ بچی کی اس پہلے بھی کئی سرجریز ہو چکی تھیں لیکن اس کی بیماری ختم نہیں ہوئی تھی۔"
انھوں نے کہا کہ "طبی معائنے اور تشخیصی ٹیسٹوں کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک خصوصی اور پیچیدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سرجری کے دوران بڑی آنت کے خراب شدہ حصے کو ہٹا دیا گیا اور ضرورت کے مطابق صحت مند کو مقعد کی نالی سے جوڑ دیا گیا، اور آنتوں میں مضبوطی سے چپکے ہوئے حصوں کو کھول دیا گیا۔ سرجری کا یہ تمام عمل جدید ٹیکنالوجی اور جدید بین الاقوامی سائنسی معیارات کے مطابق منظور شدہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔"
ڈاکٹرسرمد الربیعی نے اس بات کی تصدیق کی کہ "آپریشن کے بعد بچی کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے، اور وہ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزارنے لگی ہے۔"
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خصوصی آپریشن کی کامیابی میں حصہ لینے والے اینستھیزیا ٹیم اور معاون طبی سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: