قرآن مرکز بابل برانچ نے اپنے قرآنی منصبوں اور تقاریب کے انعقاد کے لئے سالانہ لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ نے اپنے قرآنی منصبوں اور تقاریب کے انعقاد کے لئے سالانہ لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔

قرآن مرکز بابل برانچ کے سربراہ جناب منتظر المشائخی نے کہا: "سالانہ لائحہ عمل کا آغاز کمیٹی کے تیار کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوگا اور ہر پروجیکٹ کا انعقاد خصوصی کمیٹیوں کے ذریعےکیا جائے گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہمارے سالانہ منصوبوں میں فکری، علمی اورتلاوت قرآن کے حوالے سے متعدد قرآنی پروگرام شامل ہیں جن کا انعقاد صرف حلہ تک محدود نہیں ہے بلکہ کہ یہ گورنریٹ کے دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔ "

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے معاشرے میں قرآنی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: