لکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی جانب سے خصوصی بچوں کو مختلف علوم اور ہنر سکھانے کے لئے پانچ سالہ تعلیمی و تربیتی پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کی جانب سے ایسے خصوصی بچوں کہ جن میں سیکھنے کی صلاحیتں ہیں کو مختلف علوم اور ہنر سکھانے کے لئے ایک پانچ سالہ تعلیمی و تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر محترمہ أسمهان إبراهيم نے کہا، "الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن ایسے بچوں کے لیے جو سیکھنے کے قابل ہوتے ہیں، کے لئے ایسے معیاری پرگراموں کو اپناتا ہے کہ جو انہیں ایک مفید و کارآمد شہری بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اور معاشرے کا ایک خود کفیل فرد بنا کرعام شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑ کرتے ہیں۔ یہ پانچ سالہ تعلیمی و تربیتی پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔"

انھوں نے مزید کہا، "یہ پروگرام مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں ماہرین پر مشتمل ٹیم انفرادی سطح پربچوں کی صلاحیت اور رجحانات جاننے کے لئے جانچ پڑتال کرتی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اس پانچ سالہ پروگرام پرعمل درآمد کا آغاز کیا جاتا ہے اور مرحلہ وار انداز میں بچوں کی بحالی اور مختلف علوم اور ہنر سکھانے کے لئے تعلیمی اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔"

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سپیشل بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں معاشرے کے عام شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے کے لیے 2009 میں الکفیل انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن (معهد الكفيل لذوي الاحتياجات الخاصّة) کے نام سے ایک انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی جس میں سپیشل بچوں کو خاص تعلیمی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور انہیں معاشرے کا ایک مفید و کارآمد شہری بنا کر ان کے احساس محرومی کو ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جاتی ہے۔

کربلا میں واقع اس انسٹیٹیوٹ میں 2009 سے لے کر اب تک سپیشل بچوں کے بڑی تعداد استفادہ کر رہی ہے۔ اس وقت انسٹی ٹیوٹ میں 90 سے زیادہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں جن میں لڑکوں کی عمریں 5سے 13سال تک جبکہ لڑکیوں کی عمریں 5سے 20سال تک کی ہیں۔

اس انسٹیٹیوٹ میں کام کرنے والے عملہ کو ملکی و غیر ملکی ماہرین کے ذریعے سے ٹریننگ دی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: