(فرینڈز آف دی لائبریری)ِ:ام البنین وویمن لائبریری کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لئے ایک اہم علمی منصوبہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین وویمن لائبریری کے ریڈنگ اینڈ سپورٹ یونٹ نے (فرینڈز آف دی لائبریری) کے عنوان سے کربلا گورنریٹ کے تعلیمی اداروں کے لئے ایک علمی پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد لائبریری اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا، طالب علموں میں کتاب اور مطالعہ کی ثقافت کو عام کرنا اور انھیں کتابیں پڑھنے کی ترغیب دینا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
لائبریری کی ڈائریکٹر سیدہ اسماء رعد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "لائبریری نے اپنے مرتب کردہ منصوبوں کے تحت تعلیمی اداروں کے لیے بہت سی علمی سرگرمیوں اور تقریبات جو اس اہم شعبے کی ترقی میں معاون ہیں،کا انعقاد کیا ہے۔ یہ تمام پروگرام اور سرگرمیاں 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہیں اور جن میں سے بیشتر اہداف کو حاصل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ (فرینڈز آف دی لائبریری) پروجیکٹ کا مقصد ہر عمر اور طبقے کی خواتین کی میں کتاب اور مطالعہ کی ثقافت کو عام کرنا خصوصا نوعمر اور نوجوان خواتین پر توجہ مرکوز کرنا اور انھیں وقتاً فوقتاً مذکورہ یونٹ کی طرف سے پیش کردہ کتابوں کو پڑھنے اور علم میں اضافہ کرنے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ ایک باشعور اور باعلم نسل تیار کی جا سکے۔
انھوں نے (فرینڈز آف دی لائبریری) کی الیکٹرانک ایپلی کیشن ، لائبریری کی ویب سائٹ، شائع شدہ بروشرز اور کتابوں سے استفادہ کرنے اور یونٹ کے ساتھ بات چیت کرنے کے طریقوں کے بارے میں بھی تفصیلی وضاحت پیش کی۔
تعلیمی اداروں کی جانب سے اس پروگرام کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور (فرینڈز آف دی لائبریری) طالبات میں بھی بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: