حلہ ہیریٹیج سنٹرکی جانب سے (امامیہ عقائد: کتاب علامہ حلی، باب 11) کے عنوان سے تیرھویں ورثہ فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ الحلہ ہیریٹیج سنٹر نے اپنے مرکزی ہال میں (امامیہ عقائد: کتاب علامہ حلی، باب 11) کے عنوان سے تیرھویں ورثہ فورم کا انعقاد کیا۔

اس فورم میں سید عزالدین الحکیم نے علمی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی موجودگی میں ایک علمی لیکچر دیا۔

فورم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد سنٹر کے ڈائریکٹر صادق الخوایلدی نے تقریر کرتے ہوئے حلہ، اس کے ورثے اور اس کے علماء کی تحریری شراکت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے سید الحکیم کی قیادت میں تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا۔

اس کے بعد سید عزالدین الحکیم نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے حلہ اور اس کے ثقافتی و تاریخی ورثے اور علمی مکتب کی مختصر وضاحت کی۔ اس کے بعد انہوں نے مذہب امامیہ کے اہم ترین نظریاتی افکار اور اس مذہب کو صدیوں سے درپیش چیلنجوں اور حالات کی وضاحت کی۔

انہوں نے مکتب اہل بیت (ص) کے علماء کی طرف سے علامہ حلی کی کتاب (باب 11) کو مثال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے صحیح اصولوں کو ثابت کرنے کے لیے قیمتی مواد فراہم کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اس فورم میں ایک ڈسکشن سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مذہبی اور علمی شخصیات نے سید عزالدین الحکیم سے سوالات پوچھے۔ فورم کے اختتام پرحلہ اور اس کی تاریخ کے بارے میں شاعر صلاح اللبان کی ایک نظم بھی سنائی گئی جس میں بہت سے خوبصورت معانی اور خیالات تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: