پریس ریلیز لکھنے کی مہارت کا کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن یونٹ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقد کئے جانے والا پریس ریلیز لکھنے کی مہارت کا کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ کورس روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ خواتین کےعملے کے لئے منعقد کیا گیا تھا تاکہ ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

یونٹ کی اہلکار محترمہ سیدہ فاطمہ عباس الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ کورس ان متعدد کورسز میں سے ایک ہے جس میں ہمارے یونٹ کے عملے نے اپنے اپنے تخصص کے مطابق حصہ لیا۔ پریس ریلیز اور میڈیا سے متعلق اس کورس کے ٹرینر جناب سلام البنائی نے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کورس میں میڈیا کے سے متعلق اہم امور اور موضوعات شامل تھے: جیسے کہ پریس ریلیز کیا ہے، پریس ریلیز کے حصے اور انداز، پریس رائٹنگ اور ٹیمپلیٹس، ادارتی کنٹرول اور میڈیا مواد سے نمٹنے کے طریقے، اور خیالات کی تشکیل وغیرہ۔"

انھوں نے کہا، "آج بروز جمعرات اس کورس کے اختتام پر شرکاء کے لیے ایک امتحان کا انعقاد کیا گیا، تاکہ کورس کے دوران دیے گئے مواد کے بارے میں ان کی معلومات اور ان کی سمجھ بوجھ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: