الکفیل ہسپتال: 10 سالہ بچی کی بینائی کی بحالی کے لئے سمارٹ لینز کا کامیاب ٹراسپلانٹ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دس سالہ نابینا بچی کی بینائی بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ہے۔

ہسپتال میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر سلام القرعاوي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 10 سالہ بچی کی آنکھوں میں ٹرائفوکل IOL کا کامیاب ٹراسپلانٹ کیا
ہے۔ یہ آپریشن مقامی اینستھیزیا کے تحت کیا گیا۔ "

ڈاکٹرسلام القرعاوي نے مزید کہا: "آپریشن کے بعد بچی بغیر کسی طبی شیشے یا عینک کے استعمال کے دور اور قریب کی چیزوں کو واضح طور پر دیکھ سکتی ہے۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے بتایا : " یہ آپریشن صرف دس منٹ کے مختصر وقت میں مکمل کر لیا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: