شب جمعہ خدماتی مواکب کی جانب سے زائرین کرام کو فراہم کردہ خدمات

کربلا اور دیگر شہروں کے خدماتی مواکب شب جمعہ زائرین امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کےکو خدمات پیش کرنے کے عادی ہیں اور یہ خدماتی مواکب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کے تیار کردہ منصوبہ کے مطابق زائرین کی بہت بڑی تعداد کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

جیسے ہی جمعرات کی صبح ہوتی ہے مواکب کے مالکان زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تیاریاں شروع کردیتے ہیں اور (امام حسین اور ان کے زائرین کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے) کے نعرے کے تحت جوان، بچے،بزرگ اور خواتین زائرین کرام کو خدمات فراہم کرنے اور انہیں بہترین کھانے، پینے، رہائش اور دیگر خدمات پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے جمعرات کی دوپہر سے لیکررات گئے تک مصروف رہتے ہیں۔

کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت دنیا میں اعزاز اور آخرت کے لئے ایک خزانہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: