العمید تحقیقی رسالہ کا چالیسواں شمارہ شائع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و مطالعہ نے اپنے سہہ ماہی العمید تحقیقی رسالہ کا چالیسواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔

یہ شمارہ بارہ تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے کہ جن میں سے دس عربی زبان میں اور دو انگریزی زبان میں لکھے گئے ہیں اس شمارے میں شائع ہونے والے سارے مضامین کا محور اور مشترکہ موضوع: (قِرَاءَاتٌ فِي الفِكْرِ العَلَوِيَّ) ہے۔

عراقی اور غیر ملکی سکالرز اور اساتذہ نے اس شمارہ میں موجود اپنے مضامین میں حضرت علی علیہ السلام کی قیادت، سیاست اور کچھ غیبی خبروں کے بارے گفتگو کی ہے۔

اس رسالہ اور العمید مرکز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

http://alameed.alameedcenter.iq/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: