قرآن مرکز بابل برانچ اور جامعة القاسم الخضراء کے تعاون سے ایک قرآنی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز بابل برانچ نے بابل گورنریٹ کی یونیورسٹیز میں قرآنی سرگرمیوں اور کورسز کے انعقاد کا آغاز کیا ہے۔ ان کورسز کا انعقاد قرآن مرکز اور جامعات کے درمیان مشترکہ قرآنی منصوبوں کے ضمن میں کیا جا رہا ہے جن کا مقصد یونیورسٹیوں میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد اور طلباء میں قرآن ثقافت کو عام کرنا ہے۔ اسی ضمن میں قرآن مرکز بابل برانچ کی جانب سے جامعة القاسم الخضراء کے تعاون سے (روح ، قرآنی اور احادیث کی روشنی میں) کے عنوان سے ایک قرآنی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
یہ لیکچر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فوڈ سائنسز کے طلباء کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ لیکچر نامور محقق اور علوم قرآن کے ماہر جناب قیس المسعودی نے (روح ، قرآن اور احادیث کی روشنی میں) پر ایک جامع لیکچر دیا اور روح کے حوالے سے عصر حاضر کے شکوک و شبہات کا مدلل جواب دیا۔۔
واضح رہے کہ ان کورسز کا مقصد مقصد یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد، طلباء میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا اور نوجوانوں کوعلوم القرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: