المستنصریہ یونیورسٹی کے طلباء پر مشتمل وفد نے اپنے سال کا اختتام کربلا کے مقامات مقدسہ میں کرنےکا شرف حاصل کیا

المستنصریہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے جمعہ المبارک (26 جمادی الاول 1443ھ) بمطابق (31 دسمبر 2021) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں اپنے سال کا اختتام کیا۔
طلباء کے وفد کا یہ دورہ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ہفتہ وار ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں۔
پروفیسر مصطفیٰ الکاظمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "طلبہ کے وفد کا استقبال یونیورسٹی کے طلباء کے وفود کو حاصل کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ اور اس سال کے آخر میں، ہمیں مستنصریہ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ کی جانب سے درخوست ملی تھی جو اپنے سال کا اختتام روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کرنا چاہتے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس کے بعد طلباء نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے کی نرسری اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رہائشی کمپلیکس اور العفاف شاپنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران وفد کے لئے ( قومی شناخت اور اسے کیسے محفوظ کیا جائے) اور دوسرا (عصری شبہات کے جواب میں) کے موضوعات پر دو لیکچرز کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ لیکچرز کے اختتام پر طلباء الکفیل میوزیم اور تحائف اور نذروات سیکشن کا دورہ بھی کیا۔"
انھوں نے کہا، "اس دورے کا اختتام روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی سے ہوا۔ جس کے بعد مہمان وفد کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈائننگ ہال میں عشائیے کے انتظامات کئے گئے تھے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: