مومنین کی بڑی تعداد نے نئے سال کا آغاز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جوار سے کیا

گزشتہ رات اور آج شدید سردی کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد سال 2022ء کے پہلے دن کا آغاز امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے جوار سے کرنے کے کربلا آ رہی ہے اور اہل بیت علیہم السلام سے اظہار وفا اور سال بھر کے لیے خیربرکت سمیٹنے کے لیے دونوں مقدس روضوں حاضری دے رہی ہے۔

گزشتہ رات سے اب تک روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، ما بین الحرمین اور اس کے گرد ونواح میں زائرین کا جمع غفیر نظر آ رہا ہے کہ نئے سال کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کے لیے امن سلامتی اور خوشیوں کی دعائيں کر رہا ہے۔

دونوں مقدس روضوں کی انتظامیہ کی طرف سے اس مناسبت کے لیے پہلے سے وسیع پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاکہ زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جا سکیں۔

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جوار سے نئے سال کا آغاز کرتے مومنین کے کچھ مناظر آپ بھی زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: