قرآن مرکز کی جانب سے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے اور نئے منصوبوں پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں پرتبادلہ خیال کرنے اور ان کے انعقاد کے لئے شیڈول مرتب کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

قرآن مرکز کے انچارج جواد النصراوی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مرکز کے سٹاف، مرکز سے منسلک علمی اور خصوصی یونٹس کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ علاقائی یونٹس کے سربراہوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے مرکز کی جانب سے گزشتہ سال منعقد کی جانے والی اہم ترین قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی نئے سال کے لئے تجویز کردہ منصوبوں اور سرگرمیوں کی حتمی منظوری کے لئے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس اجلاس کے دوران مرکز کے تمام عملے کو مرکز کے قرآنی اہداف اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تاکہ ان منصوبوں کو نافذ کرنے میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

اجلاس میں کربلا مقدسہ اور ملک کے دیگر گورنریٹس کے لئے ایک نئے قرآنی منصوبے کے آغاز کی بھی منظوری دی گئی جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ متعدد سرگرمیوں پر مشتمل ہے اور مختلف عمر کے گروپس کے لئے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عراق میں تعلیم کا فروغ اور قرآنی افکار اور اقدار کو پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: