روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے( اسمارٹ رومز پروجیکٹ ) کے عنوان سے ایک طبی و سائنسی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی میں بروز بدھ 29/12/2021 کو صبح نو بجے ( اسمارٹ رومز پروجیکٹ ) کے عنوان سے ایک علمی و سائنسی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ یہ ورکشاپ الکفیل یونیورسٹی، العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کےتعاون سےفزیکلی اور ورچوئلی دونوں طرح سے منعقد کی گئی تھی جس کے دوران مریضوں کو طبی سہولیات اور علاج کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سمارٹ رومز کے منصوبے کے تجربے سے آگاہ کیا گیا۔
یہ ورکشاپ دبئی ہیلتھ اتھارٹی/دبئی تھیلیسیمیا سینٹر میں خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ حمود البدری نے پیش کی تھی، جس میں انہوں نے سمارٹ رومز کے قیام کی اہمیت اور مریض کو محفوظ اور درست خوراک فراہم کرنے کے طریقہ کے بارے میں تفسیلی بریف کیا اور بتایا کہ ترقی یقفتہ ممالک کے زیادہ تر اسپتالوں نے ان سسٹمز - سمارٹ رومز - کو اپنا لیا ہے اور طبی عملے کے درمیان ورک میکینزم کو بہتر بنا رہے ہیں۔
اس کے بعد، انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ اہم اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی دیکھ بھال کے معیارکو بہتر کرنے میں معاون ہے اور انفیکشنز کی روک تھام کے لئے موثر ترین ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: