سعید ابن جبیر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد کا قرآن مرکز الہندیہ برانچ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز الہندیہ برانچ نے واسط گورنریٹ میں واقع سعید ابن جبیر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ایک وفد کی میزبانی کی۔

اس وفد کی جانب سے یہ دورہ دونوں مراکز کے درمیان تعاون اور مضبوط روابط کے قیام اور مشترکہ قرآنی سرگرمیوں کے منصوبے کا انعقاد کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
.
وفد کی آمد کی مناسبت سے مرکز کی جانب سے ایک قرآنی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس کا آغاز الہندیہ برانچ کے قاری میثم الفرجاوی کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد برانچ کے نمائندے پروفیسر ضیاء الوزیر نے وفد کو خوش آمدید کہنے کے لئے استقبالیہ تقریر کی۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے الہندیہ شہر میں مرکز کی طرف سے منعقد کیے گئے بعض قرآنی منصوبوں اور سرگرمیوں کا ذکر کیا ، جن میں قرآن کورسز، فورمز، حفظ قرآن کے منصوبے اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
سعید ابن جبیر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر طارق الزرقانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے معاشرے میں قرآنی تعلیمات اور اس کی اقدار کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوقں کو بے حد سراہا اور اس پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: