روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کے حرم مقدس نے اپنے منسلک مرکز (رُحَماءُ بَينَهُم) نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر (قافلة دفء) کے نام سے ایک امدادی مہم شروع کی ہے، جس کے دوران عراق کے دس گورنریٹس میں (1,000) سے زیادہ بے گھر بچوں میں موسم سرما کے لئے گرم کپڑے اور کوٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
مرکز کے ڈائریکٹر جناب امیر حسن عباس نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "اس مہم کا انعقاد حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ روضہ مبارک کی جانب سے یتیم اور بے آسرا بچوں کی بھالی اور دیکھ بھال کے لئے ان اقدامات کی تکمیل کے لیے چار سال قبل اس مرکز کو قائم کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مہم عراق میں اس نوعیت کی پہلی مہم ہے، اور اس کا مقصد بے گھر، یتیم، خاندان کے ٹوٹنے یا غربت کے شکار اور دیگر بچوں کو موسم کی شدت سے بچانا اور اچھے معیار کے گرم کپڑے اور جیکٹس تقسیم کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت دس عراقی گورنریٹس (واسط - میسان- ذی قر - بصرہ - المثنا - دیوانیہ - بابل - نجف - کربلا - بغداد) شامل ہیں۔
انھوں نے کہا، "اس مہم کی تکمیل اور ضرورت مند بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کرنے کے لئے ہمیں (100) سے زیادہ رضاکاروں کی مدد حاصل ہے اور ہم مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکز’’رُحماءُ بينَهُم‘‘ میں خاندانی سرپرستی سے محروم بچوں کو روضہ مبارک کی سرپرستی مہیا کی جاتی ہے اور ان کی رہائش، تعلیم وتربیت اور دیگر ضروریات زندگی کا انتظام کیا جاتا ہے۔