اعلیٰ دینی قیادت کی قائم کردہ ریلیف کمیٹی کی جانب سے سنجار کیمپ میں مقیم یزیدی خاندانوں کے لیے خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی

اعلی دینی قیادت آية الله سيّد علی السيستاني(دام ظلّه) کے دفتر سے منسلک ریلیف کمیٹی نے یزیدی خاندانوں کی طرف سے کی گئی اپیل پر فوری ردعمل دیتے ہوئے سنجار کیمپ میں مقیم بے گھر افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کھانے پینےکا سامان اور امدادی اشیاء بھجوائی ہیں تاکہ شدید سرد موسم کے دوران ان خاندانوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔

ریلیف کمیٹی کے سربراہ سید شہید الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اعلیٰ مذہبی قیادت آية الله سيّد علی السيستاني(دام ظلّه) کے دفتر میں کی گئی مدد کی اپیل کے فورا بعد، ہماری کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے لیے اس کیمپ کی طرف روانہ ہوئی اور یزیدی خاندانوں میں انسانی ہمدردی کے تحت کھانے پینے کا سامان اور امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ "
انھوں نے کہا، "اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے بے گھر افراد اور خاندانوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے قائم کی جانے والی ریلیف کمیٹی داعش کی جنگ سے لیکر تاحال اپنی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ریلیف کمیٹی داعش سے جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے افراد اور خاندانوں کی مالی، انسانی اور اخلاقی امداد کے لیے آیت اللہ العظمی سید علی حسینی السیستانی دام ظلہ الوارف کے حکم پر قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی امدادی کاروائیوں کا دائرہ کار صرف پناہ گزین کیمپس تک محدود نہیں ہے بلکہ کمیٹی اس کے علاوہ گنجان آباد علاقوں میں جہاں بے گھر افراد کی بڑی تعداد موجود ہے میں بھی امدادی کاروائیاں کرتی ہے اور سنجار کیمپ بھی ان سیکڑوں اسٹیشنز میں سے ایک ہے جن کا دورہ کمیٹی نے عراق کی سرزمین پر داعش کے قبضے کے دوران اور اس کے خاتمے کے بعد امدادی مہمات کے لئے متعدد بار کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس امدادی مہم کے دوران ہم نے کیمپ کے منتظمین کے ساتھ مل کر مشکل حالات سےدوچار خاندانوں میں غذائی مواد پر مشتمل فوڈ باسکٹس اور کمبل تقسیم کئے۔ ہمارے یزیدی بھائیوں نے اعلی دینی قیادت آية الله سيّد علی السيستاني(دام ظلّه) کے دفتر کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس انسان دوست اور ہمدردانہ اقدام پرشکریہ ادا کیا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: