روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ بٹیر کی افزائش سے متعلقہ یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یونٹ نے گزشتہ سال (2021) کے دوران اپنی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا ہے اور یہ کربلا گورنریٹ میں مارکیٹنگ آؤٹ لیٹس کے ذریعے مقامی مارکیٹ کو (250) ہزار پرندے اور 10 لاکھ سے زیادہ انڈے فراہم کئے ہیں۔
پیداواری صلاحیت کو کو دوگنا کرنے کا ہدف مقامی مارکیٹ میں اس مصنوع کی بہت زیادہ طلب کے نتیجے میں رکھا گیاتھا،
مذکورہ کمپنی میں محکمہ زراعت کے سربراہ انجینئر علي مزعل لايذ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "بٹیروں کی افزائش کا پروجیکٹ کربلا گورنریٹ میں جدید ترقیاتی منصوبہ ہے اور یہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ خود کفالت کے حصول، ملکی مصنوعات کے فروغ اور درآمد ات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔"
انہوں نے جاری رکھا، "یہ پروجیکٹ میں تمام ضروری اشیاء اور جدید الات سے لیس چار ہالز پر مشتمل ہے جن میں انڈے رکھنے اور بچوں کی پرورش کرنے کے لئے ہیچریز اور انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ ہر ہال میں جدید اور بڑے سائز کے پنجرے موجود ہیں جن میں انڈوں کے حصول کے لئے (6000) مادہ بٹیر کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ منصوبے کے قیام کے بعد سے اسے مسلسل اپ گریڈ کرنے اور ترقی دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں تاکہ صارفین کی مانگ کے مطا بق گوشت اور انڈوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ ہم پیداواری صلاحیت میں اضافے کئ لئے انکیوبیٹرز، بریڈنگ ہاؤسز، ہیچریز سے لے کر مصنوعات کے صارفین تک پہنچنے کے تمام مراحل کے دوران صحت اور لیبارٹری کے درست معیارات کے ساتھ جدید طریقہ کارکو اپناتے ہوئے مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔"
انہوں نے وضاحت کی، "ہم نے مسلسل محنت اور جدید طریقہ کارکو اپناتے ہوئے گزشتہ سال کے لئے مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال کے لئے مرتب کردہ منصوبے کو بھی کامیابی کے ساتھ پورا کیا جائے گا اورہم اپنی پیداواری صلاحیت میں چار گنا اضافے کرنے میں کامیاب رہیں گے اور انشاء اللہ ہماری فی ہیچری پیداواری صلاحیت (13,000) سے (17,000) انڈوں تک پہنچ جائے گی۔ "
قابل ذکر بات یہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بہت سے صنعتی ، زرعی اور جانوروں کے منصوبے اپنائے ہیں جو خود کفالت کے حصول، ملکی مصنوعات کے فروغ اور درآمد ات کو کم کرنےکے لئے شروع کئے گئے ہیں ، جیسے 10،000 مربع میٹر کی تعمیررتی رقبے پر مشتمل بٹیر کی افزائش نسل کا منصوبہ جو (نجف۔ کربلا) روڈ پر واقع ہے۔