فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے (جود الکفیل) پروگرام کے تحت خواتین کے ایک گروپ کے لئے متنوع موضوعات پر تعلیمی و تربیتی لیکچرز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر نے اپنے ہفتہ وار پروگرام (جود الکفیل) کے تحت کربلا گورنریٹ میں ضرورت مند خاندانوں کی خواتین کے ایک گروپ کی میزبانی کرتے ہوئے بامقصد اور متنوع موضوعات پر تعلیمی و تربیتی لیکچرز کا انعقاد کیا۔
مرکز کی اہلکار سيّدة سارة الحفار نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "فیملی کلچر سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کردہ پروگرام (جود الکافل) ان اہم پروگرامز میں سے ہے جو معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے پیش کئے جا تے ہیں۔ اس ہفتہ وار پروگرام کا مقصد شرکاء کے علم اور شعور کو بڑھانا ہے۔ اس پروگرام کے دوران مذہبی ، ثقافتی ، تدریسی اور تعلیمی موضوعات پر لیکچرز پیش کئے جاتے ہیں جبکہ معروف سماجی، علمی اور دینی شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "اس ہفتے خواتین کے لئے (عقبات التواصل مع المراهقين)یعنی کہ نوعمروں کو ڈیل کرنے میں مشکلات کے عنوان سے ایک رہنمائی اور تعلیمی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ یہ لیکچر مسز نبا صباح نے پیش کیا، جس میں انہوں نے اس عمر کے بچوں کو درپیش مسائل اور ان کی وجوہات کی نشاندہی کی۔ ان کے ساتھ ساتھ انھوں نے نو عمربچوں کو ڈیل کرنے کے طریقے، نوعمروں کی طرف سے پیش آنے والے نمایاں تنازعات اوران کے حل کے لئے والدین کو کیا کرنا چاہئے، پر تفسیلی بات کی۔ انھوں نے ماؤں کی مندرجہ ذیل موضوعات پر بھی رہنمائی کی۔
- نوعمر بچوں کی عادات اور خصوصیات.
- نوعمر بچوں کی نفسیاتی ضروریات
- نوعمر بچوں کو عوامی ثقافت سے روشناس کروانا
- نوعمر بچوں میں اعلی اقدار اور مثبت اخلاقیات کی ترویج
انھوں نے مزید بتایا، "خواتین کے لئے (اتّباع الهوى وما يؤدّي إليه) کے عنوان سے ایک عقائدی لیکچر کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔"
انھوں نے مزید کہا، "مذکورہ بالا لیکچرز کے علاوہ فاطمہ بنت اسد قرآنی اسکول کے اساتذہ نے بخواتین کو بہترین گھرداری اور سلائی کے فن پر بھی تربیتی لیکچرز دیئے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام خواتین کے تعلیمی حق کو یقینی بنانے اور ان کی بہترین شخصیت سازی کے لئے ہے، تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے بہترین انداز میں خاندانی اور سماجی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: