الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کولہے کی ہڈی کے پیچیدہ فریکچر میں مبتلا 85 سالہ بزرگ مریض کے علاج میں کامیاب

کربلا کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے کولہے کی ہڈی کے پیچیدہ فریکچر میں مبتلا 85 سالہ بزرگ مریض کے علاج میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈک، فریکچر اور جوڑوں کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک 85 سالہ مریض کے کولہے کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچر کو فکس کرنے کے علاوہ بزرھ مریض کی ٹانگ اور دائیں اور بائیں بازو کی ھڈیوں میں دیگر فریکچر کو ٹھیک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"
انھوں نے مزید کہا، " الکفیل ہسپتال میں جدید طبی ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی معیارات کے حامل جدید آپریٹنگ تھیٹرز کی موجودگی کی بدولت کامیابی کی بلند ترین شرح کے ساتھ مسلسل بنیادوں پرمعیاری آپریشن کئے جاتے ہیں جن میں پیچیدہ فریکچر کو ٹھیک کرنا اور جوڑوں کی تبدیلی کے لئے سرجریز سب سے زیادہ ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: