الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے العین فاؤنڈیشن برائے ایتام کو سپورٹ کرنے کے لئے چیئرٹی مارکیٹ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے العین فاؤنڈیشن برائے ایتام کو سپورٹ کرنے کے لئے ایک چیئرٹی مارکیٹ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ چیئرٹی مارکیٹ الکفیل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی جس کا افتتاح الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس الدھان نے کیا۔ چیئرٹی مارکیٹ کا انعقاد مذکورہ بالا شعبے کی ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ اس مارکیٹ میں دستکاری، ملبوسات، پینٹگز، سیرامک ​​کے آرائشی سامان و فن پاروں، کتابوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگائے گئے تھے۔
مذکورہ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسام علی حسن العبیدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارے شعبہ کی جانب سے بہت ساری نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں یہ خیراتی بازار بھی شامل ہے، جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء میں تعاون اور ملکر کام کرنے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئےکہا، "یہ اقدام یونیورسٹی کی سماجی ذمہ داری کے تصور کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ یونیورسٹی ایسی سرگرمیوں، تقریبات اور اگاہی و تعلیمی لیکچرز کا اہتمام کر کے اپنے طلباء میں رضاکارانہ کام کرنے کا جوش وجذبہ پیدا کرتی ہے اور ان میں سماجی ذمہ داریوں کی سمجھ بوجھ اور انھیں پورا کرنے کا شعور دیتی ہے اور طلباء علمی اداروں کی ترجمانی کرتے ہوئے نہ صرف سماجی خدمات اور ضرورت مند طبقات سے اظہاریکجہتی اور تعاون کا فریضہ انجام دیتے ہیں بلکہ معاشرے میں بہترین روایات اور کشادہ دلی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: