الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم 10 ماہ کے بچے کے ایڈرینل گلینڈ میں موجود مہلک ٹیومر کو ہٹانے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل
ٹیم نے 10 ماہ کے بچے کے ایڈرینل گلینڈ میں موجود مہلک ٹیومر کو ہٹانے کا
کامیاب آپریشن کیا ہے ۔

ہسپتال میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سرمد الربيعي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم
ایک 10 ماہ کے بچے کے ایڈرینل گلینڈ سے مہلک ٹیومر کو ہٹانے کے آپریشن میں
کامیابی حاصل کی ہے ،" انھوں نے بتایا کہ " ٹیومر کو بغیر کسی پیچیدگی کے
مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، "یہ ٹیومر کی ایک مہلک قسم تھی اور پیٹ میں خون کی رگوں سے بری طرح الجھا ہوا تھا۔"

انہوں نے وضاحت کی: "یہ ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا جو تین گھنٹےتک جاری رہا اور خدا کا شکر ہے ہم کامیاب رہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: