روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیرونی دیواروں کے الیکٹرانک لائٹنگ سسٹم کی تجدید اور تنصیب مکمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بیرونی دیواروں کی الیکٹرانک لائٹنگ کی تجدید، ترقی اور اسے جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

یہ جدید لائٹس اور روشنی کا نظام روضہ مبارک کی توسیعی وترقیاتی منصوبے کے مطابق اور حرم مطہر کی دیواروں کی پر موجود اسلامی خطاطی اور تزیئن و ارائش سے ہم آہنگ ہے۔

اس یونٹ کے سربراہ انجینئر محمد مصطفى الطويل نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: "یہ اقدامات تین مراحل میں مکمل کئے گئے ہیں، جو کہ درج ذیل ہے:

پہلا مرحلہ: سب سے پہلے حرم مطہر کی بیرونی دیوار پر موجود قرآنی تحریر پر مشتمل پٹی کے روشنی کے نظام کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور قرآنی تحریر کے ساتھ ساتھ ایک اور لائٹنگ سٹرپ (WALL WASHER) اور (IP 65) لگائی گئی ہے۔ سرخ اور سفید دونوں رنگوں پر مشتمل یہ لائٹنگ سٹرپ اعلی ترین معیاری خصوصیات کی حامل اور موسمی اثرات کے خلاف بھرپور مزاحمت رکھتی ہے۔ نیز، اس لائٹنگ سٹرپ کی روشنی سے قرآنی تحریر مزید واضح اور نمایاں نظر آتی ہے۔

دوسرا مرحلہ : دوسرے مرحلے میں بیرونی دیوار کی روشنی کے نظام کی جدید کاری کی گئی ہے، یہ لائٹنگ سسٹم بڑی تعداد میں ڈبل لائٹس (اوپر اور زیریں) پر مشتمل ہے اور صحن مقدس کی دیواروں پر موجود اسلامی خطاطی اور تزیئن و ارائش سے ہم آہنگ ہے۔ یہ جدید لائٹس نہایت طاقتور اور اعلیٰ معیارکی حامل ہیں اور درآمد کردہ کمپنی سے تفصیلی مشاورت کے بعد حاصل کی گئی تھیں۔
تیسرے مرحلے میں حرم مطہر کے داخلی راستوں پر لگے سائن بورڈز کی پرانی لائٹس کو جدید لائٹس سے تبدیل کیا گیا ہے اور یہ لائٹس سائن بورڈز کے رنگوں اور ان پر موجود نشان یا تحریر کے مطابق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ الیکٹرانک لائٹنگ سسٹم جدید ترین، انرجی سیونگ اور ماحول دوست لائٹس پر مشتمل ہے۔ برقی روشنیوں کے اس نئے نظام کی تنصیب کے بعد حرم مطہر کی دیواریں جگمگا رہی ہیں اور روشنی کے ساتھ ساتھ تزیین و آرائش میں بھی واضح اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کو روضہ مبارک کے مین پاور سسٹم اور پاور کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: