الکفیل ہسپتال میں 43 سالہ مریض کے لبلبے سے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 43 سالہ مریض کے لبلبے سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس پیچیدہ اپریشن کی کامیابی میں الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹروں میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز نے اہم کردارادا کیا ہے۔
ہسپتال میں معدے اور جگر کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر مؤيّد النقیب نے بتایا، "ہماری میڈیکل ٹیم 43 سالہ مریض کے لبلبے سے ایک مہلک رسولی کو ہٹانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس ٹیومر کو مکمل طور پر نکالنے کے لئے بڑی آنت اور چھوٹی آنت کی مرکزی رگ کا کچھ حصہ بھی ہٹانا پڑا۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس طرح کے آپریشن عالمی سطح پر بہت کم مراکز میں کیے جاتے ہیں اور الکفیل ہسپتال بھی ان چند مراکز میں سے ایک ہے۔ آپریشن کامیاب رہا، مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے پانچ دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا گیا۔"

واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کیوں کہ ہسپتال میں اپنے مقامی اور غیر ملکی ماہرطبی عملہ کے علاوہ جدید آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیزموجود ہیں اور الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اپنی خدمات کے لحاظ سے جدید بین الاقوامی ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال وقتا فوقتا متعدد بین الاقوامی ڈاکٹروں اور مختلف طبی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: