روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سےمنسلک قرآن مرکز بابل برانچ نے ریڈیو بابل کے تعاون سے (القرآن والعترة) کے عنوان سے ایک ہفتہ وار ریڈیو پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
یہ پروگرام ڈاکٹر شیخ حسن المموری نے تیار کیا اور پیش کیا ہے اور ریڈیو بابل سے ہر اتوار شام آٹھ بجے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے دوران ان قرآنی آیات پر روشنی ڈالی جاتی ہے جو اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ قرآن مرکز بابل برانچ نے اپنے 2022 کے سالانہ پلان میں متعدد ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرامز شامل کئے ہیں جو اس سال نشر کئے جائیں گے اور ریڈیو پروگرام (القرآن والعترة) اس سلسلے کا پہلا پروگرام ہے کہ جو براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔