المتفوّقِين کے طلباء پر مشتمل گروپ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی میزبانی میں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں ذی قار گورنریٹ کے متعدد اسکولوں کے (50) سے زیادہ نمایاں اور محنتی طلباء کے ایک گروپ کا استقبال کیا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں مزید محنت، اعلیٰ تعلیمی اور سائنسی درجات حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرنے کی تاکید کی جا سکے۔
مذکورہ شعبہ کے سربراہ پروفیسر حقوقيّ محمد علي أزهر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "محکمہ تعلقات عامہ کے پاس بہت سے پروگرام اور منصوبے ہیں جو طلباء کے لیے وقف کیے گئے ہیں جنھیں یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے اور جن کا مقصد روضہ مبارک اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ سازی کرتے ہوئے نوجوانوں میں دینی، علمی، سائنسی، تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ یہ نوجوان عراق کا سرمایہ اور اس کےمستقبل کے معمار ہیں
یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اس وفد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا تھا، جس کا آغاز ان کے استقبال سے کیا گیا۔ اس کے بعد طلباء کو پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ڈیپارٹمنٹ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی مدد اور براہ راست نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "پروگرام میں تعلیمی، ترقیاتی اور سماجی موضوعات پر متعدد لیکچرز، ورکشاپس اور ڈسکشن سیمینارز بھی شامل تھے، جوطلباء کے علمی ذخیرے میں اضافے اور ان کو اردگرد موجود ثقافتی اور سماجی خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ کیا، جن میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس کی نرسریز شامل ہیں۔
اس دو روزہ پروگرام کے اختتام پر طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام پر حاضری دی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: